فصل بڑھاؤ پیکج بمپر ڈسکاؤنٹ کے ساتھ جس میں شامل ہے دو بہترین پراڈکٹ گرو اور دوسرا گرین سائل جس کی تفصیل درج زیل ہے۔
: (Bio Stimulant) گرو
پودوں کی پیداوار میں کمی سے کسان کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔ مگر ان کو اس کم پیداوار کی صحیح وجہ پتہ نہیں چلتی۔ عام طور پر پیداوار میں کمی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں:مٹی کی ساخت میں گراوہٹ، جڑوں تک غذا کا صحیح نہ پہنچنا، زہریلے مادے یا کیمیکلز غذا کو جذب ہونے نہیں دیتے، زیر زمین پانی کا نہ ٹھہرنا، مٹی میں موجود جڑثوموں کی سرگرمیوں میں کمی وغیرہ جیسے عوامل قابل ذکر ہیں۔ پاور گرو قدرتی طور پر پودوں کے انزئم سے بنایا گیا ہے جو انسانی صحت پر بے ضرر ہے۔فارمر کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے ہرا نے گرو پلانٹ ehancerبنایا ہے۔ جس کی مدد سے کھاد کا استعمال کم ہو جاتا ہے۔پودے کی پیداوار 40 فیصد تک بڑھ جاتی ہے اور پیداوار وقت سے پہلے تیار ہو جاتی ہے۔ اس لحاظ سے ہرکسان کے لیے یہ پراڈکٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
گرو سے کئی فوائدحاصل ہوتے ہیں۔
یہ پودے کے نظام میں خوراک پہنچنے کے عمل کو آسان اور یقینی بناتا ہے جس سے پودوں میں غذا بہت تیزی سے جڑوں میں جذب ہو جاتی ہے۔ –
یہ مٹی کی ساخت کو بہتر بنا تا ہے جس سے جڑوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے اور جرثوموں کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں۔ –
مضر مادوں کو پودے میں گھسنے سے روک دیتا ہے۔ –
پانی کو بخارات بن کے اڑ جانے سے روکتا ہے جس سے زیر زمین پودے کے لیے پانی مسلسل دستیاب رہتا ہے۔ –
اس سے پو دے ترو تازہ ہوتے ہیں،پھولوں اورپھلوں کی پیداوار بھی کئی گنا اچھی ہوتی ہے۔ –
:طریقہ استعمال
.فصلوں کے لیے: ایک سو لیٹر پانی میں ایک لیٹر ملا ئیں –
:گرین سوائل (ٹرائیکوڈرما)
ٹرائیکو ڈرمادرا صل ایک فنگی ہے۔ جس سے موذی کیڑوںاور وباؤں کو کنٹرول کر کے پودوں کی افزائش کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔ٹرائیکوڈرما سب سے اہم جرثوموں کے گروپ سے تعلق رکھتا ہے کہ جس نے انسانی بہبود پر بہترین اثرات چھوڑے ہیں۔
ٹرایئکو ڈرما پودے میں پرورش پانے والے قدرتی موذی بیکٹریا کے خلاف مدافعت بنا لیتا ہے۔ ٹرئیکو ڈرما نا صرف پودے کو بائیو کنٹرول کرنے میں اہم کرداراداکرتا ہے،بلکہ یہ پودے کی جڑوں اور شاخوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔ یہ پودے کی جڑوں کے گرد پھیلتا ہے اور تمام فنگی جو پودے کو نقصان پہنچا تے ہیں انکو دور بھگاتا ہے۔ کسی بھی خطرناک فنگی کو روکھنے سے پودوں میں پھیلنے والی بیماریوں بھی دم توڑ دیتی ہیں۔ پودے اپنے دفاع کے لیے کچھ تیزابی مادہ اگلتے ہیں ، ٹرائیکوڑما ان میں سے بیشتر کے خلاف مدافعت بنا لیتا ہے اور پودے کو پھلنے کا جواز مہیا کر دیتا ہے۔ اور وہ یہ عمل دوسرے جرثوموں کے عمل میں مداخلت کے بغیر کرتا ہے۔تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ٹرائیکوڈرما (گرین سوائل) آ رگینک تیزاب بناتا ہے جس سے بہت سے منرلز جیسا کہ میگنیشم، آئرن اور مینگنیز کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ اہم غذائی اجزاء عموماََ مٹی میں کم ہوتے ہیں۔مٹی میں بہت سے جرثومے غذا نہ ملنے سے مر جاتے ہیں، جب کہ ٹرائیکوڈرما مٹی میں سے غذا کو کھینچ کر پودے کو پہنچاتے ہیں۔ مٹی سے سب سے کم آئرن کی دستیابہ ہے اور بہت سے جرثومے اس کو حاصل کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ ٹرائیکوڈرما آٗرن کے گرد لپٹ جاتا ہے اور دوسرے جرثوموں کے لیے اس کو نا پید کر دیتا ہے جس سے پودے کو آ ئرن برابر پہنچتی ہے۔ گرین سوائل ٹرائیکوڈرما کئی قسم کے اور زہریلے مادوں کے اثر میں نہیں آ تا ہے۔ اس سے ایک فائدہ یہ بھی ملتا ہے کہ اگر مٹی میں زہریلے ادویات ہیں یا ان کی باقیات ہیں تو گرین سوائل ان کا اثر قبول کیے بغیر پودے کی نشونما کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔ اگر گرین سوائل کو بیجوں پر استعمال کیا جائے تو وہ پودے کے جڑوں کے گرد آبادیاں بنا لیتے ہیں جس سے پودے کی نشونما تیز ہو جاتی ہے۔ گرین سوائل کو ڈرائیکٹ پلانٹنگ کرتے ہوئے زمین میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پھول یا نرسری لگاتے وقت گرین سوائل کو کھاد میں مکس کر دیں۔ درخت یا پودے لگاتے وقت سیدھا سوراخوں میں ڈالیں۔ یاد رکھیں گرین سوائل کا انسانوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
:فوائد
ٹرائیکوڈرما پیداوار میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کرتی ہے۔ –
کم لاگت سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ –
ٹرائیکوڈرما زمین کی زرخیزی بڑھاتی ہے۔ –
ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور زمین دوست ہے۔ –
:استعمال کرنے کا طریقہ
ٹرائیکوڈرما کو پودوں کی جڑوں میں محلول بناکر استعمال کریں۔ (یا)
پودے کو زمین میں لگاتے وقت ٹرائیکوڈرما کے محلول میں دبکی دیدیں۔(یا)
ٹرائیکوڈرماکو ریت میں ملا کر کھت میں چھٹا کریں۔(یا)
کھیت میں پانی لاتے وقت ٹرائیکوڈرما کا محلول پانی مین میلا دیں۔
Reviews
There are no reviews yet.